Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

میپکو کے ”بوڑھے“ ٹرانسفارمرز صارفین کے لئے وبال جان بن گئے

جنوبی پنجاب میں میپکو کے ”بوڑھے“ڈسٹری بیوٹری
ٹرانسفارمرزصارفین کے لئے وبال جان بن گئے۔ بتایا گیا ہے کہ میپکو کا سسٹم اپ گریڈ نہیں ہوسکا، جس کے باعث میپکو ریجن میں روزانہ 300سے زائد ڈسٹری بیوٹری ٹرانسفارمرز کے دھماکے ہورہے ہیں۔
بیشتر ٹرانسفارمرز 20سال اور اس سے بھی زائد پرانے ہیں ، جو اپنی عرصہ ہوا اپنی وارنٹی کی مدت بھی
پوری کرچکے ہیں لیکن ان ٹرانسفارمرز کی جگہ نئے جدید ٹرانسفارمرز نہیں رکھے گئے، جس کی وجہ سے یہ ٹرانسفارمرز بار بار خراب ہوکر ری کلیمیشن ورکشاپ جا رہے ہیں، اور بجلی بند ہونے کے باعث صارفین کو شدید اذیت کا سامنا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کھٹارہ ٹرانسفارمرز کی مرمت پر جتنا خرچ آچکا ہے‘اس سے نئے 10ٹرانسفارمرز خریدے جاسکتے تھے۔
میپکو انتظامیہ تبدیل کرکے نئے نصب کرنے کی بجائے ان کھٹارہ ٹرانسفارمرز کے خراب ہونے کا ذمہ دار لائن سپرنٹنڈنٹس کو قرار دے کر ان پر اس کی ریکوری ڈال دیتی ہے۔
حتی ٰ کہ کچھ سال چل کر ٹرانسفارمرکا آئل سرکولیٹ کرکے کم ہوجاتا ہے تو اس کی ریکوری بھی لائن سپرنٹنڈنٹس پر ڈال کر اپنی جان چھڑا لی جاتی ہے۔
ماہرین قانون بھی اپنی مدت پوری کرنے والے کھٹارہ ٹرانسفارمرزکی خرابی کا ذمہ دار لائن سپرنٹنڈنٹس کو قرار دے کر ان پر ریکوری ڈالنے کو غیر قانونی
قرار دے چکے ہیں۔
میپکو ذرائع کے مطابق کنکشنوں کی تعداد کافی بڑھ چکی ہے‘ اس لحاظ سے سسٹم کو اپ گریڈ نہیں کیا گیا‘مطلوبہ تعداد میں نئے ٹرانسفارمرز نہیں لگائے گئے۔ ایل ٹی پرپوزلز پر بھی ٹھیک طریقے سے کام نہیں کیا گیا جس کے باعث پرانا اور بوسیدہ سسٹم لوڈ برداشت نہ کرنے کے باعث ٹھیک طریقے سے کام نہیں کررہا اورروزانہ متعدد فیڈرز کی بجلی بند کرکے اسے لوڈ منیجمنٹ کا نام دیا گیا ہے۔

صارفین نے وفاقی وزیر پاور ڈویژن سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیابہے۔ اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر میپکوحکام کاکہنا تھا کہ سسٹم کو کافی حد تک بہتر کرلیا گیا ہے‘ باقی کچھ نہ کچھ مسائل تو رہتے ہیں‘ مجموعی صورتحال بہتر ہوگئی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button