Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

میپکو کے سپورٹس آفیسر شرافت علی چنوں ریٹائرڈ ہوگئے

انٹرینشنل فٹبالر شرافت علی کا ایک کیئرئر اختتام پذیرہوگیا فٹ بال گراونڈ سے میپکو سپورٹس آفس تک کامیابی کے جھنڈے گارڈنے والے شرافت علی اپنی مدت ملازمت پوری ہونے پرریٹائرڈ ہوگئے۔

ایسے میں ان کےلئے سجائی گئی ایک تقریب جس میں جنرل منیجر ٹیکنیکل میپکو انجینئر شفیق الحسن نے کہا ہے کہ کسی بھی ادارے میں کھیل اہمیت کے حامل ہیں۔ صحت مند معاشرے میں کھیل اہم کردار اداکرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سپورٹس مین ہونا ایک اعزاز ہے۔

سپورٹس آفیسرمیپکو کی کاوشوں اور محنت سے میپکو نے بے شمار ملکی اور بین الاقوامی سطح کے کھلاڑی پیدا کئے اور عالمی سطح پر میپکو کے کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی کی بدولت اہم کامیابیاں ملیں۔ میپکو سپورٹس آفیسر اور سپورٹس کمیٹی کی قابلیت سراہنے کے قابل ہے۔ میپکوہیڈ کوارٹر میں قائم جدید سپورٹس کمپلیکس میں افسران اور سٹاف کو ایکٹو رکھنے کے لئے سرگرمیاں شروع کی گئیں جس کے خاطرخواہ نتائج برآمد ہوئے۔

ریٹائرہونے والے سپورٹس آفیسر میپکو شرافت علی نے کہا کہ میں اسسٹنٹ لائن مین بھرتی ہوا اور اپنی قابلیت سے سپورٹس آفیسر کے عہدے پر گریڈ18میں ترقی پائی۔ میپکو کی مختلف ٹیموں کے کھلاڑی کمپنی کا نام روشن کرتے رہے ہیں اور آئندہ بھی اسی جوش وجذبے سے اپنے بہترین کھیل کی بدولت میپکو کا نام اونچا رکھیں گے۔

میپکو سپورٹس کمیٹی کے صدر انجینئر میاں محمد انور نے کہا کہ میپکو سپورٹس کمیٹی نے محدود وسائل کے ساتھ کھلاڑیوں کی تربیت کی ہے اور ملتان میں آل پاکستان کی سطح کے انٹریونٹس اور ٹورنامنٹس کاکامیابی سے انعقاد کیاہے۔ سپورٹس کمیٹی ایک قابل اورمحنتی سپورٹس آفیسر سے محروم ہوگئی ہے یہ خلاء کبھی پُر نہ ہوسکے گا۔ ہماری کوشش ہے کہ سابق کپتان قومی فٹبال ٹیم /سپورٹس آفیسر میپکو شرافت علی کے تجربے سے آئندہ بھی مستفیدہوتے رہیں گے۔

اس موقع پر ڈائریکٹرجنرل ایچ آر اینڈ ایڈمن نصر حیات میکن،ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل ایڈمن لیاقت علی میمن، نائب صدر میپکو سپورٹس کمیٹی وقاص مسعود چغتائی، ڈپٹی ڈائریکٹرایڈمن اینڈ سروسز حیدر عثمان اٹھنگل اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایچ اینڈآر ایم سمیع اللہ قریشی بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button