میپکو کے شہید ہونے والے ملازمین کےلئے قران خوانی

ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)ڈویژن ڈی جی خان کے زیر انتظام سب ڈویژنل دفاتر میں میپکو ملازمین کی جانوں کی حفاظت، ناگہانی آفات سے بچاؤ اور شہید ہونے والے میپکو کے لائن سٹاف کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کا اہتمام کیاگیا۔
میپکو سنگم سب ڈویژن، غازی سب ڈویژن اور کوئٹہ روڈسب ڈویژنل دفاتر میں قرآن پاک پڑھا گیا جس میں ایکسین ڈی جی خان ڈویژن شیراز غفور، ایس ڈی او سنگم سب ڈویژن امیر نواز، ایس ڈی او زغازی اورکوئٹہ روڈ سب ڈویژنوں سمیت لائن سپروائزرز، لائن سٹاف اور دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
ایکسین ڈی جی خان ڈویژن شیراز غفور نے لائن سٹاف کی سیفٹی کے حوالے سے کہا کہ لائن سٹاف فیلڈ میں کام کرنے سے پہلے پرمٹ لازمی حاصل کیاجائے اور لائنوں کو دونوں جانب سے ارتھ کرکے پولز، ٹرانسفارمرز اور لائنوں پر کام شروع کیاجائے تاکہ کرنٹ لگنے کے واقعات سے بچاؤ ممکن ہو۔
انہوں نے کہا کہ لائن سٹاف ٹی اینڈ پی کے مکمل استعمال اور پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کرے اور سپروائزرز فیلڈ میں کام کی چیکنگ کریں۔


















