Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترینجرائم کی دنیا

میپکو کے 23 افسروں کو کرپشن کرنے پر سزائیں سنادی گئیں۔

چیف انجینئر (او اینڈ ایم)ڈسٹری بیوشن میپکو عبدالرحیم سومرو نے محکمانہ کیسز کا فیصلہ سناتے ہوئے 23ایس ڈی اوز کو سزائیں دینے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

پاکستان واپڈا ایمپلائز ای اینڈ ڈی رولز 1978ء کے تحت کاروائی کرتے ہوئے ایس ڈی او خان بیلہ سب ڈویژن رحیم یار خان منظور حسین سُرانی کی بطور اسسٹنٹ منیجر گرڈ 132KVبہاولنگر تعیناتی کے دوران بننے والے دو کیسز میں اور انچارج غازی گھاٹ سب آفس شہبازاحمد کی بطور قائمقام ایس ڈ ی او فرسٹ سب ڈویژن ڈی جی خان تعیناتی کے دوران اور ایس ڈی او شادن لُنڈ سب ڈویژن ڈی جی خان عمر احمد کے خلاف بننے والے دو کیسز میں الزامات ثابت ہونے پر ایک، ایک سال کے لئے دو،دو سالانہ انکریمنٹس روک دی ہیں جبکہ لائن سپریٹنڈنٹ فرسٹ علی پور ڈویژن عزیز اختر کی بطور قائمقام ایس ڈی او جتوئی سب ڈویژن تعیناتی کے دوران، ایس ڈی او روہیلانوالی سب ڈویژن فیصل کریم، ایس ڈی او سٹی سب ڈویژن بوریوالہ کامران عظیم کی بطور اسسٹنٹ منیجر ٹرانسفارمرز ری کلیمیشن ورکشاپ وہاڑی، ایس ڈی او پاورہاؤس سب ڈویژن پاکپتن محمد سعید،سابق ایس ڈی او کوٹ چھٹہ سب ڈویژن اشفاق خان، سابق ایس ڈی او شاہ صدر دین سب ڈویژن ذیشان بشیراور سابق قائمقام ایس ڈی او فاضل پور سب ڈویژن عبدالخالق، سابق ایس ڈی او گلشن آبادسب ڈویژن محمد شریف، سابق قائمقام ایس ڈی او رورل سب ڈویژن ٹبی قیصرانی محمد یعقوب، سابق انچارج روجھان سب آفس سہراب خان، ایس ڈی او رورل سب ڈویژن تونسہ ناصر حمید، سابق قائمقام ایس ڈی او کوئٹہ روڈسب ڈویژن ڈی جی خان محمد آصف، سابق ایس ڈی او سنگم سب ڈویژن فہد شہنائل، سابق ایس ڈی او شادن لُنڈسب ڈویژن احمد علی،سابق ایس ڈی او شاہ صدر دین سب ڈویژن محمد سلیمان، سابق ایس ڈی او جامپور سب ڈویژن محمد ساجد، سابق ایس ڈی او سٹی ڈویژن تونسہ محمد وجاہت بُچہ،سابق ایس ڈی اوجامپور سب ڈویژن عبدالرحمن، سابق ایس ڈی او کوئٹہ روڈسب ڈویژن محمد زیب اور لیب اسسٹنٹ ٹرانسفارمرز ری کلیمیشن ورکشاپ بہاولپورماجد مقبول کی ایک، ایک سال کے لئے ایک سالانہ انکریمنٹس روک دی ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button