میپکو ہائیڈرو یونین نے الیکشن کی تیاری شروع کردی

مرکزی جنرل سیکرٹری خورشید احمد کی زیر صدارت میپکو ریجن کا اجلاس ہوا،میپکو کے ریجنل چیئرمین چوہدری غلام رسول گجر کی سربراہی میں میپکو کے ریجنل اور زونل عہدے داران نے شرکت کی۔
اجلاس میں متوقع ریفرنڈم اور انکے حوالے سے پیش کی جانے والی تجاویز پر گفتگو کی گئی۔
خورشید احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کی واپڈا پورے پاکستان میں وحدانیت کی روشن اور زندہ مثال ہے،واپڈا کے مزدوروں اور ملازمین کا یہ اتفاق و اتحاد ایک زنجیر کی مانند ہے جو ایک دوسرے کیساتھ باہمی مضبوطی کے ساتھ جڑی ہوئی ہیں،مخالف یونین مزدوروں کے اس اتحاد کو پارہ پارہ کرنا چاہتے ہیں،ملازمین کو اس حقیقت کا پتا ہونا چاہیے کہ متحارب یونین ملازمین کے اتحاد کو توڑ کر کمپنی وائز ریفرنڈم کروانے کی خواہش میں مجوزہ نجکاری کے راستہ کو ہموار کرکے مزدور دشمنی کی آلہ کار بن چکی ہے،لیکن تمام کمپنیوں کے مزدور،ملازمین متحد ہیں-وہ مخالفین کی حقیقت انکے ماضی کو سامنے رکھ کر جانتے ہیں،ہم ہر حال میں ریفرنڈم کے لیے تیار ہیں۔
ریجنل چیئرمین چوہدری غلام رسول گجر نے خطاب کرتے ہوئے کہا میپکو ملازمین کے حقوق کا تحفظ ہر دور میں ہماری اولین ترجیح رہی ہے،ہم نے مخالفین کا ہر سطح پر ہر دور میں سامنا کیا ہے،ہم خورشید احمد کی سربراہی میں اپنے فرائض کی انجام دہی مکمل ایمانداری اور قوت کے ساتھ دیتے رہیں گے،ہم نے ملازمین کو کبھی بھی کسی بھی صورت میں تنہا نہ چھوڑا ہے۔
میپکو کے ریجنل اور زونل عہدیداران نے فخر مزدور مرکزی جنرل سیکرٹری خورشید احمد اور مزدور رہنما ریجنل چیئرمین چوہدری غلام رسول گجر کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار بھی کیا،اجلاس میں ملک نور محمد،شکیل بلوچ،اسامہ طارق،سجاد بلوچ،نوشیر خان،چودھری محمد خالد،رانا محمد انور ،چودھری محمود امجد،سید عاطف زیدی ،الطاف مہار ،رانا منیر،طارق صدیقی،،راشد یامین،ملک تنویر،سعید اشرف،راؤ اقبال،چوہدری منشا،عنصر عباس،طارق نعیم،محمد ارشاد،حافظ عاصم،راؤ اسلم،قیصر بھٹہ کے علاوہ دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔


















