Breaking NewsEducationتازہ ترین
میڑک کے امتحان میں آوٹ آف کورس سوال آنے پر طالبات کا احتجاج

تعلیمی بورڈ ملتان کے تحت میٹرک سالانہ امتحان کے گزشتہ روز کے ریاضی کے پیپر میں سوال نمبر 5 کا پہلا حصہ آوٹ آف کورس دے دیا گیا۔
جس پر گورنمنٹ گرلز یائی سکول نمبر ون نواں شہر کی طالبات نے احتجاج کیا ، اور سب کو اس سوال کے مکمل نمبر دینے کا مطالبہ کیا ۔
طلبہ و طالبات کے مطابق ریاضی کا سوال نمبر 5 کا پہلا حصہ آوٹ آف کورس تھا ۔
سٹوڈنٹس نے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں سوال کے اس حصہ کے پورے نمبر دئیے جائیں۔
اس ضمن میں صحافیوں کے رابطے پر چئیرمین بورڈ پروفیسر محمد نواز نے کہا کی امیدوار درخواست دیں تو سوال کے اس حصے کے نمبر دیے جائینگے۔



















