نائلہ کیانی گیشابرم II سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں

دبئی میں مقیم نائلہ کیانی دنیا کی 13 ویں بلند ترین چوٹی گاشر برم دوم سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما بن گئیں۔
دنیا کی 13 ویں بلند ترین چوٹی گاشر برم دوم گلگت بلتستان میں واقع ہے اس کی بلندی 8 ہزار 35 میٹر ہے۔
ان کاکہنا ہے کہ ‘گاشر برم دوم میری پہلی مہم تھی۔ 8 ہزار میٹر سے بلند چوٹی کوہ پیمائی میں بہت اہم ہے کیونکہ ڈیتھ زون 8 ہزار کی سطح سے اوپر شروع ہوتا ہے جس کی وجہ سے مجھے بہت سراہا گیا ہےنائلہ کیانی کا کہنا ہے کہ یہ کوہ پیمائی پرخطر اور چیلنجنگ تھی جب کہ کوئی بھی پاکستانی خاتون اب تک پاکستان کی پہلی پانچ بلندترین چوٹیاں سر نہیں کر سکی ہے۔نائلہ کیانی کاکہنا ہے کہ اپنے نام ریکارڈ بنانے کے بجائے ان کا ہدف ایک مشکل چوٹی کو سرکرنا تھا ۔ ‘میں شروع میں 7 ہزار میٹر کی چوٹی پر سر کرنے کے بارے میں سوچ رہی تھی کیونکہ اس میں چار سے پانچ ہفتے لگتے ہیں ۔ تاہم جب میں نے دیکھا کہ 8 ہزار میٹر کی چوٹی سر کرنے میں پانچ سے چھ ہفتے لگتے ہیں تو میں نے سوچا کہ 8 ہزار میٹر کی چوٹی سر کرنے کی کوشش کیوں نہ کی جائے انہوں نے کہا کہ ان کا ارادہ پاکستان کی تمام چوٹیوں کے ساتھ ساتھ ماؤنٹین ایورسٹ کو سر کرنا ہے۔



















