Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

نادہندہ زرعی ٹیوب ویل صارفین کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع

ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)ساہیوال سرکل کی آپریشن سب ڈویژنوں نے نادہندہ زرعی ٹیوب ویل صارفین کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کردیا۔

رواں ماہ کے دوران عارفوالہ اور پاکپتن ڈویژنوں کی ٹیموں نے ایک کروڑ 29لاکھ70ہزارروپے واجبات /بقایاجات کے نادہندہ 29زرعی ٹیوب ویل صارفین کے کنکشنز منقطع کرکے ٹرانسفارمرز اُتارلئے جبکہ 103ٹیوب ویلوں کے ذمہ74لاکھ90لاکھ روپے وصول کرلئے۔

ایکسین عارفوالہ ڈویژن انجینئر خالد حسین سیال کی سربراہی میں ایس ڈی او رورل سب ڈویژن عارفوالہ امیر نواب خان، ایس ڈی او سٹی سب ڈویژن علی ضیاء، ایس ڈی او ساہیوال روڈ سب ڈویژن اسد حسین، ایس ڈی او احمد یار سب ڈویژن حافظ عبدالمالک اور ایس ڈی او کمیر سب ڈویژن عارفوالہ غلام مصطفی پر مشتمل ٹیموں نے 3تا6مئی2021ء کے دوران ایک کروڑروپے سے زائد واجبات ادانہ کرنے والے 16زرعی ٹیوب ویلوں کے کنکشنز منقطع کرکے ٹرانسفارمرز اُتارلئے جبکہ 54نادہندہ زرعی صارفین سے 39لاکھ روپے وصول کئے گئے۔

ایکسین پاکپتن ڈویژن عظمت علی خان کی سربراہی میں ٹیموں نے مئی 2020ء کے دوران 27لاکھ 40ہزار روپے کی رقم ادانہ کرنے والے 13ٹیوب ویلوں کے کنکشنز منقطع کرکے ٹرانسفارمرز اُتارلئے ،جبکہ 49 کاشتکاروں سے واجب الادا رقم کی مد میں 35لاکھ 30ہزارروپے وصول کرلئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button