نادہندہ زرعی ٹیوب ویل صارفین کے خلاف گرینڈ آپریشن

ملتان الیکٹرک پاورکمپنی(میپکو) احمد حسن شہید سب ڈویژن لودہراں میں نادہندہ زرعی ٹیوب ویل صارفین کے خلاف گرینڈ آپریشن،38لاکھ 70 ہزارروپے سے زائد واجب الادا رقوم کے نادہندہ 5ٹیوب ویلوں کے کنکشنز منقطع کرکے ٹرانسفارمرز اُتارلئے گئے۔
ایڈیشنل چیف انجینئر میپکو بہاولپور سرکل عبدالکریم جمالی کی ہدایت پر ایس ڈی او احمد حسن شہیدسب ڈویژن لودہراں کی سربراہی میں ٹیم نے سب ڈویژن کے زیر انتظام مختلف علاقوں میں 37لاکھ70ہزارروپے واجبات/بقایاجات کے نادہندہ زرعی ٹیوب ویلوں کے خلاف آپریشن کیا۔
فیاض حسین کے نام سے نصب ٹیوب ویل کنکشن کے ذمہ 18لاکھ20ہزارروپے، عاشق کے ذمہ 3لاکھ 9ہزار روپے، حاجی فجر علی کے ذمہ 2لاکھ88ہزارروپے، عبدالحمید کے ذمہ 12لاکھ65ہزارروپے اور سعیداحمد نے ایک لاکھ85ہزارروپے اداکرنے ہیں۔ پانچوں ٹیوب ویلوں کی بجلی منقطع کرکے ٹرانسفارمرز اُتارلئے گئے ہیں۔




















