Breaking NewsEducationتازہ ترین
ناقص کارکردگی: ناقص تعلیمی نتائج دینے والے سرکاری کالجوں کے پروفیسرز کو جبری ریٹائرڈ کرنے کا فیصلہ

ایچ ای ڈی نے سرکاری کالجز کے پروفیسروں کی کاکردگی کو مانیٹر کرنے اور سزاد ینے کا نیا فارمولا تیار کرلیا ہے۔
جس کے مطابق دو سالانہ اے سی آرز مسلسل خراب ہونے پر اساتذہ کو سروس سے ریٹائرڈ کر دیا جائے گا۔
کالجوں میں تعینات سرکاری ملازمین کو بھی اے سی آرز خراب ہونے پر ریٹائرڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ڈی پی آئی کالجز نے پرنسپلز کو خراب اے سی آرز پر مشتمل اساتذہ کی تفصیلات مانگ لیں ہیں۔
کالجوں کے لیکچرار، اسسٹنٹ پروفیسرز، ایسوسی ایٹ پروفیسر اور پروفیسرز کو جبری ریٹائرڈ کیا جائے گا، کالجوں میں تعینات اساتذہ کے اپنے مضامین میں طلباء کے تعلیمی بورڈز اور یونیورسٹی رزلٹ بھی دیکھیں جائیں گے۔



















