Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

نامور شہہ زور عباس پہلوان ملتانی رستم ہانگ کانگ انتقال کرگئے

پاکستان کے سینئر ترین نامور شہہ زورعباس پہلوان ملتانی رستم ہانگ کانگ ، رستم ملتان ، رستم پاک وہند ، نیشنل میٹ ریسلنگ چیمپئین انتقال کرگئے ۔مرحوم گردوں کے عارضہ میں مبتلا تھے ۔
عباس پہلوان 24 اگست 1952ء کو قاضی گل محمد قریشی کے ہاں محلہ ٹبی بلوچاں اندرون خونی برج میں پیدا ہوئے ۔ انہوں نے فن پہلوانی کی تعلیم اپنے استاد نکا پہلوان کمہار سے حاصل کی ۔ شفیق استاد کی ذاتی دلچسپی سے عباس پہلوان نے محدود وقت میں فن پہلوانی سے آ شنائی حاصل کی اور جلد ہی پاکستان کے نامور پہلوانوں سے کشتیاں لڑنے کے قابل ہوگئے ۔ عباس پہلوان نے پاکستان کے نامور شہہ زور پہلوانوں راجوراکٹ پہلوان رستم ہلال استقلال مرحوم سیالکوٹی ، محمد افضل لون المعروف گوگاپہلوان چیمپئین پنجاب گوجرانوالیہ ، زبیر لون المعروف جھاراپہلوان فخرپاکستان مرحوم ، مرحوم ، اکرام پہلوان چیمپیئن انگلینڈ لاہوری مرحوم ، سیفل دادپوترہ پہلوان رستم بہاولپور مرحوم ، صادق پہلوان سائیکلانوالہ رستم کولہاپور مرحوم ، ماجھا پہلوان ، صدیق پہلوان پسران گونگاپہلوان بالی والہ رستم ہند مرحوم سیالکوٹی ، لال شاہ پہلوان رستم جلالپور پیر والہ مرحوم ، سیف جٹ پہلوان رستم ساہیوال مرحوم ، دتہ جٹ پہلوان مرحوم ، شفیع پہلوان گگو والہ رستم گگو منڈی مرحوم اور انور نڑو پہلوان گوجرانوالیہ مرحوم کے ساتھ یاد گار کشتیاں لڑیں ۔

عباس پہلوان نے 1970ء میں مہردین پہلوان رستم ہند کے ساتھ یوتھ سنٹر ملتان میں یاد گار کشتی لڑی جوکہ ایک گھنٹہ کی کشمکش کے بعد برابر چھڑا دی گئی ۔عباس پہلوان نے 1974ء میں ملتان ہی کے نامور شہہ زور پہلوان ماکھا پہلوان کو گراکر رستم ملتان کا اعزاز حاصل کیا ۔ عباس پہلوان نے اعظم پہلوان ڈار ناقابل شکست گوجرانوالیہ مرحوم کے ساتھ پانچ زور دار کشتیاں لڑیں، چار کشتیاں برابر رہیں جبکہ ایک کشتی میں عباس پہلوان کوشکست کا سامنا کرنا پڑا ۔
ڈیرہ غازی خان میں ایک یادگار معرکہ میں انہیں بھولوپہلوان رستم زماں مرحوم نے اعزازی طور پر رستم پاکستان کا خطاب دیا۔
اس کے علاؤہ عباس پہلوان نے 1973ء 75، 76 ، 77 میں نیشنل میٹ ریسلنگ چیمپئین شپ جیتی ۔

عباس پہلوان نے 1978ء سے 1985 ء تک ذاتی مصرفیات کی بنا پر فن پہلوان سے کنارہ کشی اختیار کئے رکھی لیکن کسرت نہ چھوڑی اور نوجوانوں میں فن پہلوانی کے شوق کو بیدار کرنے کے لئے ہر وقت سرگرم نظر آئے 10 سال بعد1987ء ملتان کے حفیظ پہلوان پٹھہ مونا پہلوان ملتانی کے ساتھ عباس پہلوان نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں زندگی کی آ خری کشتی لڑی جوکہ برابر رہی حالانکہ حفیظ پہلوان اور عباس پہلوان کی عمر میں 20 سال کافرق تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button