Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

نجی یونیورسٹیوں کو کالجز الحاق کرنے کی حکومت پنجاب کی پالیسی مسترد

ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے نجی یونیورسٹیوں کو کالجز الحاق کرنے کی حکومت پنجاب کی پالیسی مسترد کر دی ہے، ایچ ای سی پرائیویٹ یونیورسٹیوں سے الحاق شدہ کالجوں کی ڈگریوں کو تسلیم نہیں کرے گا۔
اس سلسلے میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن نےا علامیہ جاری کیا ہے کہ ملک بھر کی نجی یونیورسٹیوں سے متعلق فیصلہ سازی کرنے کا اختیار صرف کمیشن کے پاس ہے، ایچ ای سی سے منظور شدہ یونیورسٹیوں کے سب کیمپسز میں ہی داخلوں کی اجازت ہوگی۔
ایچ ای سی نے پنجاب حکومت کی نجی یونیورسٹیوں کو کالجز الحاق کرنے کی اجازت دینے کی پالیسی غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔
کمیشن نے واضح کیا ہے کہ نجی یونیورسٹیز کھولنے اور الحاق کرنے کی اجازت دینے کیلئے ایچ ای سی آئینی و قانونی ادارہ ہے۔
پنجاب حکومت کی کابینہ نے نجی یونیورسٹیوں کو صوبے بھر میں کالجز الحاق کرنے کی پالیسی منظور کی تھی جس کے تحت پرائیویٹ یونیورسٹیوں کو صوبے کے کالجوں کو الحاق کرنے کی اجازت دی گئی تھی، تاہم ایچ ای سی نے واضح کیا ہے کہ نجی یونیورسٹیوں کے کسی بھی الحاق شدہ کالج کی ڈگری کو ایچ ای سی تسلیم نہیں کرے گا۔
ایچ ای سی حکام کا کہنا ہے کہ بد انتظامی اور بے ضابطگیوں کے باعث ماضی میں نجی یونیورسٹیوں کو بند کرایا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے پنجاب ایچ ای سی کو نجی یونیورسٹیوں کیلئے کالجوں کو الحاق کرنے کی اجازت دینے کے اختیارات تفویض کیے گئے تھے۔ ان اختیارات کو بھی ایچ ای سی نے کالعدم قرار دے دیا ہے۔
پاکستان میں ہائیر ایجوکیشن سے متعلق تمام تر فیصلوں اور پالیسی سازی کا اختیار مشترکہ مفادات کونسل نے ایچ ای سی کو سپرد کر رکھا ہے ، جس کے تحت صوبائی حکومت یونیورسٹیوں سے متعلق کوئی پالیسی بنانے کی مجاز نہیں ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button