Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

نسیم رضا قادری میموریل ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ : اے او کلب ملتان نے بولان جبکہ چن یونائیٹڈ جتوئی نے لاسال کلب کو ہرا دیا

اے او کرکٹ کلب ملتان نے پہلے کھیلتے ہوئے نو کھلاڑیوں کے نقصان پر 165رنز بنائے ۔
حافظ عثمان 50۔مطلوب قریشی 27 اور قلندر حسین نے 20 رنز بنائے، بولان کلب کی طرف سے الماس حیدرنے تین اور محمد جنید نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔
بعد میں کھیلتے ہوئے بولان کلب 117 رنز پر آؤٹ ہو گئی ۔زین علی 31 محمد عرفان 29 رنز بنائے اے او کلب کی طرف سے احمرنے تین اور مدثر نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔محمد آصف اور وسیم شاہ ایمپائرز تھے۔
دوسرے میچ می لاسال کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے سات کھلاڑیوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے ۔محمد ذیشان نے 103 رنز بنائے چنیوٹ کی طرف سے شاہدنے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔بعد میں کھیلتے ہوئے چن یونائیٹڈ جتوئی نے مطلوبہ ہدف آٹھ کھلاڑیوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔
محمد شاہد 55 ملک عامر 44 اور خواجہ نے 35 رنز بنائے لاسال کلب کی طرف سے ذیشان نے تین اور حافظ افضل نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔
محمد آصف اور محمد مرسلین ایمپائرز جبکہ یوسف اکرم سکورر تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button