Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں کورونا کے ماس ویکسی نیشن سنٹر قائم کرنے کی تیاریاں

نشتر ہستپال میں بھی کورونا ویکیسن سنٹر قائم کیاجارہا ہے اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ملتان نے دورہ کیا اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود،اسسٹنٹ کمشنر سی سٹی خواجہ محمدعمیرمحمود اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب الرحمان گورمانی بھی انکے ہمراہ تھے۔
ڈپٹی کمشنر نے ویکسی نیشن رومز، ویٹنگ رومز اور آبزرویشن رومز ،شہریوں کے سنٹر میں داخل ہونے اور باہر جانے کے راستے اور پارکنگ کا جائزہ لیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی خواہش ہے کہ صوبہ میں کورونا ویکسی نیشن کے عمل میں تیزی لائی جائے اس سلسلے میں ماس ویکسی نیشن سنٹر کے قیام کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور کشادہ کمروں میں8 کاونٹر قائم کر دئے گئے ہیں۔اس کے علاوہ محمکہ صحت اور محکمہ تعلیم کے سٹاف کی شفٹوں میں ڈیوٹیاں بھی لگا دی گئء ہیں۔اور صفائی کے لئے ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کا سٹاف بھی تعینات کردیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ این سی او سی سے ویکسی نیشن سنٹر کے لئے کوڈ جاری کرنیکی درخواست کر دی گئی ہے۔کوڈ ملنے کے بعد ویکسی نیشن سنٹر کام کا آغاز کر دے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button