Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

نشتر میں آنکھ کی پیوند کاری کے انتظامات مکمل

آنکھ کے پردے کی پیوندکاری کے منتظر افراد کیلئے ڈویژنل انتظامیہ نے عملی اقدامات کا آغاز کردیا۔

کمشنر جاوید اختر محمود نے پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کو نشتر آئی وارڈ نمبر 15کو آنکھ کے پردے کی پیوندکاری کی اجازت دینے بارے سفارش کردی۔
اس بارے پہوٹا(PHOTA) کو باقاعدہ مراسلہ بھی ارسال کردیا گیا، مراسلہ کے مطابق کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود کی تشکیل کردہ ٹیکنیکل کمیٹی نے آئی وارڈ کو پیوندکاری کیلئے اہل قرار دے دیا ہے۔
ڈائریکٹر ہیلتھ کی سربراہی میں ٹیم نے نشتر آئی وارڈ کی ٹیکنکل انسپکشن کی تھی۔جبکہ آئی وارڈ کی انسپکشن کمیٹی میں پرنسپل نشتر کالج ڈاکٹر مہناز خاکوانی،آئی سرجن ڈاکٹر محمد عباس، مائیکرو بیالوجی ایکسپرٹ ڈاکٹر عائشہ خالد بھی شامل تھیں۔

اس بارے بات کرتے ہوئے کمشنر ملتان جاوید اختر محمود نے بتایا کہ پہوٹا کی اجازت کے بعد آنکھ کے شفاف پردے کی مفت پیوندکاری کا آغاز ہوگا۔
کارنیا ٹرانسپلانٹ سے اس خطے کے لاکھوں مریضوں کو نئی زندگی ملے گی۔

ان خیالات کا اظہار کمشنر جاوید اختر محمود نے وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر اعجاز مسعود سے ملاقات کے دوران کیا۔ جبکہ ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر وسیم رمزی، شعبہ آنکھ کے ہیڈ ڈاکٹر راؤ راشد بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button