Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

نوازشریف اور بانی متحدہ کو واپس نہیں لاسکتا: شیخ رشید

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ میں نہ نوازشریف کو لاسکتا ہوں اور نہ بانی متحدہ کو لا سکتا ہوں۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ اپنی اصل جگہ آگئے ہیں، دونوں پارٹیز کے گھروں میں مفاہمت اور مزاحمت کی لڑائیاں جاری ہیں ، شہباز شریف نے بلآخر مفاہمت کی طرف آنا ہے، یہ لوگ چوں چوں کا مربع ہیں اور صرف کیمروں کے لیے سیاست کررہے ہیں۔
شہباز شریف نے ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست ہی نہیں دی، وہ راستہ بنارہے ہیں کہ نوازشریف الیکشن کے دنوں میں سیدھا جیل نہ جائیں۔ عمران خان کہیں نہیں جارہا، اس جیسی نالائق اپوزیشن میں اگلے پانچ سال بھی عمران خان کو ملیں گے۔
فیٹف سے ایک دن پہلے بھارت نے جوہر ٹاؤن میں دھماکے کرائے، بھارت پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہے اور پاکستان میں جتنی بھی دہشت گردی ہورہی ہے اس میں ہٹلر مودی کی ناپاک سوچیں ہیں۔
کل پاکستان میں یوم استحصال کشمیر منایا جارہا ہے اور کل ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی جس دوران ٹریفک روک دی جائے گی۔
علاوہ ازیں وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے اسلام آباد میں منعقدہ یوم شہدا پولیس کی تقریب میں شرکت کی ، اور شہید اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ پولیس پربہت دباؤ ہے کہ اُن کی تنخواہوں میں فوج کی طرح اضافہ کیا جائے ۔
بھارت، اسرائیل نے پاکستان کے خلاف ہائبرڈ وار شروع کررکھی ہے،سوشل میڈیا کے ذریعے پاکستان کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے، معاشی حالات ٹھیک ہونے کے بعد جرائم کی تعداد میں خود بہ خود کمی ہوجاتی ہے، پولیس کو متحرک ہونا ہوگا کیونکہ اُن پر بہت سے امتحانات آئیں گے‘۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button