Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

نوازشریف زرعی یونیورسٹی اور نیشنل بینک میں ایم او یو سائن

ایم این ایس زرعی یو نیورسٹی اور نیشنل بینک پاکستان کے درمیان مختلف زرعی شعبوں میں باہمی تعاون کا معائدہ کے حوالے سے ورچوئل تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔
ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان کی جانب سے وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی(تمغہ امتیاز) نے جبکہ نیشنل بنک آف پاکستان کی جانب سے چیف گروپ رحمت علی حسنی نے دستخط کئے۔
وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہاکہ دونوں اداروں کا معائدہ کرنے کا مقصد مل کر کسانوں و کاشتکاروں اور طلباء و طالبات کی رہنمائی کیلئے خدمات سر انجام د ینا ہے ۔
کسانوں و کاشتکاروں اور طلباء و طالبات کی عملی تربیت کیلئے مختلف شعبوں جن میں ہائیڈرو پانک ، ٹنل فارمنگ، ویجٹیبل نرسری، الٹرا ہائی ڈینسٹی آم کے باغات لگانے و دیکھ بھال، زرعی مشینری ، جدید پولٹری ، ڈیری فارمنگ ، مگس بانی ، بائیو فلاک فش فارمنگ اور مشروم کی پروڈکشن کی تربیت اور فروغ دینا ہے۔ اس معا ئدے سے زرعی یونیورسٹی کے طلباء و طالبا ت کو سیکھنے اور فیلڈ میں کام کرنے کے مواقع بھی فراہم ہونگے ۔
نیشنل بنک آف پاکستان کی جانب سے چیف گروپ رحمت علی حسنی نے کہاکہ پرائیوٹ سیکٹر پر فوکس کر کے ہم ترقی اور بہتری لا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ 12ایکٹر اور ان سے کم رقبے والے کسانوں و کاشتکاروں کو قرضے دئے جائینگے، اور زرعی یونیورسٹی ان کی فلاح کیلئے ہمارا ساتھ دے گی ۔
انہوں نے مزید کہاکہ زرعی یونیورسٹی ملتان اس خطے کی بہتری کیلئے کام کر رہی ہے، اور اسی طرح ایک دن یہ خطہ پاکستان میں سب سے زیادہ پیداوار حاصل کرنے والا خطہ ہو گا ۔
اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر عرفان بیگ، پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید ، ڈاکٹر محمد اشتیاق ، ڈویثرن ہیڈ نیشنل بنک پاکستان طارق لطیف انصاری ، پراڈیکٹ منیجر ڈاکٹر خرم شہزاد ،ڈاکٹر مبشر مہدی ، ڈاکٹر عمر فاروق، ممتاز فارو ق سمیت دیگرموجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button