Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

نوازشریف کی افغان سفیر سے ملاقات کی آڈیو ٹرانسکرپٹ سامنے لانے کا مطالبہ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے نوازشریف کی افغان سفیر سے ہونے والی ملاقات کی تفصیلی گفتگو تحریری اور آڈیو کی صورت میں سامنے لانے اور مسلم لیگ ن کو وضاحت دینے کا مطالبہ کردیا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ’نوازشریف کا ماضی متنازع ملاقاتوں سے بھرا پڑا ہے، اُن کی افغان مشیر کے ساتھ ہونے والی ملاقات افسوسناک ہے۔
کیا نوازشریف نے یہ ملاقات اپنی جماعت سے اجازت کے بعد کی؟ مسلم لیگ ن کو اس پر وضاحت پیش کرنا ہوگی‘۔انہوں نے کہا کہ ’حمداللہ محب 16سال کی عمرمیں برطانیہ گئے وہیں پڑھے، اُن کا اور امراللہ صالح کا افغانستان سے کوئی تعلق نہیں ہے، نوازشریف کی افغان مشیر سے ملاقات پر ہم حیران ہیں کیونکہ نوازشریف نے ایسےشخص سےملاقات کی جس کے بھارت سےتعلقات ڈھکے چھپے نہیں ہیں، اسی شخص نے پاکستان کے خلاف بدزبانی کی، افغان حکومت پرواضح کردیا مشیرسلامتی سےکوئی بات نہیں ہوگی، کیونکہ رواں سال مئی سے نیشنل سیکیورٹی ایڈوئزر افغانستان سےختم کرچکے ہیں، افغان مشیر نے پاکستان کے خلاف جو زبان استعمال کی اسے دہرایا نہیں جاسکتا، نوازشریف کی افغان مشیر سے ملاقات افسوسناک ہے کیونکہ امراللہ صالح نے پاکستان کوبدنام کرنا عادت بنالی ہے۔
پاکستان کواس وقت سازشوں کا سامنا ہے، ہمارے ملک میں دہشت گردی کے لیے پڑوسی ملک کی سرزمین استعمال کی گئی ہے، ہم افغانستان میں کسی گروپ کے ساتھ نہیں عوام کے ساتھ ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button