نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان کے زیراہتمام اسلام آباد میں مینگو فیسٹول شروع ہوگیا
مینگو فیسٹیول کا افتتاح وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی،ایڈوائزر فار کامرس اینڈ انویسٹمنٹ عبدالرزاق داؤد، سردار یاسر الیاس خان اورایم این ایس زرعی یونیورسٹی،ملتان کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز)نے کیا۔
آم کی نمائش کے انعقاد میں چیئر مین بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈسردار تنویر الیاس اور وائس چانسلر زرعی جامعہ ملتان پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کلیدی کردار ادا کیا۔
مینگو فیسٹیول میں 160سے زائد اقسام نمائش میں رکھی گئی، افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی نے کہا کہ گزشتہ سالوں میں اسلام آباد سینٹورس مال میں مینگو فیسٹیول کے انعقاد سے مینگو گرورز اور ایکسپورٹرز کو بہت فائدہ حاصل ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مینگو فیسٹیول کے ذریعے ہر چھوٹے اور بڑے آم کے کاشتکاروں کو آم کے معیار اور اس کی مارکیٹنگ کرنے کا علم حاصل ہوا ہے۔
ایڈوائزر فار کامرس اینڈ انویسٹمنٹ عبدالرزاق داؤد نے کہاکہ مینگو فیسٹیول میں آم کی اقسام اور ان کا معیار دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے۔ میری دلی خواہش ہے کہ پاکستان سے دنیا بھر میں اتنا آم بھیجا جائے کہ ریکاڈ قائم ہو۔
سردار یاسر الیاس خان نے کہاکہ مینگو فیسٹیول کے لگا تار سالانہ کامیاب انعقاد سے پاکستانی آم کی ایکسپورٹ میں اضافہ ہو رہا ہے۔
وائس چانسلر جا پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہاکہ شوگر کے مرض میں مبتلا لوگوں کیلئے لو شوگر کونٹنٹ آم کی اقسام متعارف کروائی گئی ہیں ، جس میں کیٹ، کینٹ اورہیڈن اقسام شامل ہیں۔
جنوبی پنجاب کے تقر یباً ہر ضلع میں آم کی کاشت کی جاتی ہے۔ اس وقت پاکستانی آم بین الاقوامی منڈیوں میں جن داموں میں فروخت کیا جا رہا ہے وہ دیگر ممالک سے بہت کم ہے۔ہماری حکومت کی بھر پور کوشش ہے کہ آم کی ایکسپورٹ کیلئے کوالٹی کو مزید بہتر بنا کر اچھی قیمت حاصل کی جا سکے۔
انہوں نے کہاکہ زرعی جامعہ ملتان کی جانب سے آم کی ہائی ڈینسٹی پروڈیکشن کا آغاز کر دیا ہے ، جس کے تحت ایک ایکڑ میں 1300تک آم کے پودے لگائے جا سکتے ہیں، اور اس حوالے سے زرعی یونیورسٹی ملتان میں آم کا ماڈل فارم لگا دیا گیا ہے۔ 2 روزہ مینگو فیسٹیول میں آموں کی مختلف اقسام کے متعدد اسٹال لگائے گئے جس میں اسلام آباد او رراولپنڈی کے شہریوں نے بھر پور شرکت کی۔




















