نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں انٹرنیشنل ویبنار کا انعقاد

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں شعبہ ایگرانومی اور پرڈیو یونیورسٹی امریکہ کے تعاون سے ( نامیاتی کاشتکاری کے امکانات اور درپیش مسائل ) کے موضوع پر انٹر نیشنل ویبینار کا انعقاد کیا گیا ۔
انٹر نیشنل ویبینار کی صدارت وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز) نے کی ، جبکہ ویبنار میں ملکی اور غیر ملکی زرعی ماہرین و سائنسدانوں نے بھی شرکت کی۔
غیر ملکی زرعی ماہرین جرمنی، انگلینڈ، ایران اور جاپان سے تھے ۔ ویبینار کروانے کا بنیادی مقصد مفادِ عامہ کے پیشِ نظر نامیاتی کاشتکاری سے متعلق آگہی کو فروغ دینا اور جدید رحجانات کی ترویج تھی، تاکہ اس طریقہ کاشتکاری کو اپنا کر مصنوعی کھادوں اور زرعی زہروں کے نقصانات سے بچا جا سکے اور ماحول کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔
وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے نامیاتی کاشتکاری کے فروغ کیلئے شعبہ ایگرانومی کی کاوشوں کو سراہا ۔ انہوں نے کہاکہ جدید طریقہ نامیاتی کاشتکاری سے کسانوں کو بھر پور فائدہ حاصل ہو گا ۔
انٹر نیشنل ویبینار میں فوکل پرسن کا کردار ڈاکٹر مدثر عزیز، لیکچرارشعبہ ایگرانومی نے سر انجام دیا ، اس موقع پر ڈاکٹر عمار مطلوب ، ڈاکٹر آصف شہزاد ، ڈاکٹر مقرب علی ، ڈاکٹر خر مبین ، ڈاکٹر شاہد اور نبیل احمد سمیت ویبینار میں ملکی اور غیر ملکی شرکاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی


















