Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں ایک اور ویبنار

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں شعبہ ویٹنری اینڈ اینمل سائنسز کے زیر اہتمام انٹر نیشنل ویبینار کا انعقاد کیا گیا ۔
انٹر نیشنل ویبنار کی صدارت وائس چانسلر جامعہ پروفیسرڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز)نے کی، گیسٹ سپیکر ڈائریکٹر لائف سائنس ریسورس سنٹر پرڈیو یونیورسٹی امریکہ پروفیسر ڈاکٹر احمد مصطفی تھے، فوکل پرسن چیئر مین شعبہ ویٹنری اینڈ اینمل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر آصف رضا تھے۔
وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے کہاکہ پاکستان میں ایکوا کلچر کو فروغ دینے کی ضرورت ہے جس سے فارمرز کو فائدہ ہو سکے گا ۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی نوجوانوں میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے ،جس کی بنا پر وہ جدت اپناتے ہیں اور کامیابیوں سے سرخرو ہوتے ہیں۔ انہوں نے شعبہ ویٹنری اینڈ اینمل سائنسز کی کاوشوں کو سراہا۔
ڈائریکٹر لائف سائنس ریسورس سنٹر پرڈیو یونیورسٹی امریکہ پروفیسر ڈاکٹر احمد مصطفی نے کہاکہ جلد ہی پاکستان آکر ایکوا کلچر کے حوالے سے مختلف ورکشاپس اور ٹریننگزمنعقد کی جائینگی، جس کے ذریعے طلباء و طالبات اور فش فارمرز کو سیکھنے کا موقع ملے گا ۔
اس موقع پرڈاکٹر رفعت ، ڈاکٹر عزیز الرحمن سمیت ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان اور غازی یونیورسٹی ڈی جی خان کے طلباء و طالبات اور فیکلٹی نے کثیر تعدادمیں شرکت کی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button