نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں وائس چانسلر اور طلباء کی ریلی

مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی جانب سے آرٹیکل 370 اور 35اے کی منسوخی اور اس کے ساتھ ساتھ 2 سال سے شروع کی گئی دہشتگردی کی لہر میں اضافے اور کرفیو نہ ہٹانے پر ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان کی جانب سے یوم استحصال کشمیر منایا گیااور واک کا اہتمام کیا گیا۔
اس موقع پر وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز)نے کہاکہ پاکستان کا آزاد کشمیر کے لوگوں کے ساتھ نہ صرف انسانی ہمدردی کا تعلق ہے، بلکہ اس سے کہیں زیادہ قومی و ملی رشتہ ہے۔ مسلمان میں ملی رشتہ سب سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے، جس کے سبب کشمیر کے مسئلے میں پاکستان کی عوام کا متاثر ہونا اور اس کیلئے اپنے غم و غصے کا اظہار کرنا فطرتی امر ہے۔
انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر پر یہ بہت ظلم ہے کہ ان کی مرضی کے بغیر وہاں پر قانون بنائے گئے اور ہم ان قوانین کی سخت مذمت کرتے ہیں۔
اس موقع پر ڈین پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے، جس پر بھارت کا ناجائز قبضہ ہے۔
مقبوضہ جموں و کشمیر برصغیر کا وہ سلگتا مسئلہ ہے جسے تقسیم ہند کے وقت برطانیہ ادھورا چھوڑ گیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر آصف رضا،رجسٹرا عمران محمود، ٹریثرار رفیق محمد فاروقی، ڈاکٹر مرزا عبدالقیوم، ڈاکٹر عثمان جمشید، پبلک ریلیشنز آفیسر ریاض احمد ہراج و دیگر نے شرکت کی۔




















