Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

نواز شریف زرعی یونیورسٹی کا 77 کروڑ کا بجٹ 2021-20منظور

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کی فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا دسواں اجلاس وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز) کی سربراہی میں منعقد کیا گیا۔ فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کے اجلاس میں سال 2020-2021کا نظر ثانی شدہ بجٹ منظور کیا اور سال2021-2022 کا مجوزہ 713.774ملین روپے کا بجٹ کی معمولی ردوبدل کے ساتھ منظورکیا گیا۔
اجلاس میں مختلف فنڈگ ایجنسیز کی جانب سے زرعی جامعہ کے مختلف شعبہ جات کے فیکلٹی ممبران کو525.498ملین روپے کے جاری ر یسرچ پراجیکٹس حاصل کرنے پر حوصلہ افزائی کی گئی۔
مزید برآں اجلاس میں شریک تمام ممبران نے جامعہ میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اور جامعہ کے زرعی فارم پر لگائے گئے مختلف پراجیکٹس کے حوالے سے پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔
فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کے اجلاس میں ڈی جی فنانس ہائیر ایجو کیشن کمیشن اسلام آباد چوہدری غلام نبی، ممبر پنجاب اسمبلی عبدالحیی دستی،ڈپٹی سیکرٹری پلاننگ زراعت لاہور ڈاکٹر احمد بلال، نمائندہ سیکرٹری فنانس لاہور چوہدری شاہ سوار، پروفیسر(ر) چوہدری جمیل انور، ڈین پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ، ڈین پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید، رجسٹرار عمران محمود، ٹریثرار رفیق احمد فاروقی، ڈپٹی ٹریثرار محمد آصف نواز، اسسٹنٹ ٹریثرارشکیل احمدنے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button