Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

نواز شریف زرعی یونیورسٹی کے بجٹ 22-2021 کی منظوری دے دی گئی

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کی سینڈیکیٹ کے30ویں اجلاس منعقد ہوا۔ سینڈ یکیٹ اجلاس کی صدارت وائس چانسلر ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز)نے کی۔ سینڈیکیٹ اجلاس میں جسٹس لاہور ہائیکورٹ، لاہور اسجد جاوید گھرال، نامز شعبہ فنانس سے ڈویثر نل ڈائریکٹر لوکل آڈٹ فنڈ ملتان شاہ سوار،وائس چانسلر غازی یونیورسٹی نومینی ، چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آبادپروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل، نومنی سیکرٹری ایگریکلچر گورنمنٹ آف پنجاب نعیم خالد،ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب میاں طارق عبداللہ، جامعہ ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچر پروفیسرڈاکٹر شفقت سعید،ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ اور دیگر ممبران سینڈیکیٹ پروفیسر ڈاکٹر ذولفقار علی، ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف رضا، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد عمران، لیکچرار مس پلوشہ خانم، ٹریثرار جامعہ رفیق احمد فاروقی نے شرکت کی۔
اجلاس میں زرعی یونیورسٹی ملتان کے رواں مالی سال 22-2021 کے بجٹ کی منظوری دی گئی۔
ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈیویلپمنٹ بجٹ کا ایجنڈا اجلا س میں رکھا گیا۔ اجلاس میں یونیورسٹی کے مختلف اداروں سے کئے گئے اے۔او۔سی کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں ممبران کو بتایا گیا کہ رواں سال سکالرشپ زیادہ فراہم کئے جائینگے، اور کرونا وائرس اور معاشی استحکام نہ ہونے کی وجہ سے طلباء وطالبات کی فیسوں میں کوئی اضافہ نہ کیا جائے گا۔
مزید اجلاس میں جامعہ کے وائس چانسلر نے معزز ممبران کو مختلف ریسرچ اور ترقیاتی اقدامات سے آگاہ کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button