Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

نیب نے شہباز شریف کو طلب کرلیا

قومی احتساب بیورو (نیب) نے راولپنڈی میٹرو اسکینڈل میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو طلب کرلیا۔
میڈیا رپورٹس میں کہاگیا ہے کہ نیب راولپنڈی نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو 24 اگست کو طلب کیا ہے، انہیں احسن اقبال کے بھائی مصطفی کمال کو کنٹریکٹ دینے پر طلب کیاگیا ہے۔
ریکارڈ کے مطابق شہباز شریف کے کہنے پر احسن اقبال کو کنٹریکٹ دیا گیا، اور کنٹریکٹ دینے سے متعلق آر ڈی اے کی فائل میں کوئی دستاویزات نہیں جب کہ فائل میں صرف اتنا لکھا ہے کہ شہباز شریف نے کنٹریکٹ دینے کا کہا۔ کنٹریکٹ دیتے وقت پیپرا رولز کی بھی خلاف ورزی کی گئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button