نیشنل ٹیکنالوجی کونسل کی ٹیم کا نوازشریف زرعی یونیورسٹی کا دورہ

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں نیشنل ٹیکنالوجی کو نسل کی ٹیم نے بی ایس سی ایگرو انڈسٹریل انجینئرنگ ٹیکنالوجی کا انٹریرم ڈگری پروگرام کا معائنہ کیا۔
ٹیم میں نیشنل ٹیکنالوجی کونسل کی جانب سے ڈاکٹر عبدالعزیز مظہر، پرفیسر ڈاکٹر اللہ بخش اور فہد امین شامل تھے۔ وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز)نے یونیورسٹی میں ہونے والے تعلیم و تدریس کے بارے آگاہ کیا۔
ٹیم نے کہاکہ کچھ عرصہ قبل طلباء وطالبات کو جامعہ میں مہیا کی جانے والی سہولیات میسر نہ تھیں۔ لیکن آج ا س ادارہ کا جائزہ لینے کے بعد ہمیں طلباء و طالبات کو مہیا کی جانے والی سہولیات پر خوشی ہوئی۔
دورے کے موقع پر نیشنل ٹیکنالوجی کو نسل ٹیم نے پاکستان کے اس منفرد ڈگری پروگرام کو سراہا اور اس پروگرام سے انڈسٹری کو ہونے والے فوائد پر اطمینان کا اظہار کیا وفد نے شعبہ کے انتظامات کو بھی سراہا۔
علاوہ ازیں چیئر مین شعبہ زرعی انجینئرنگ ڈاکٹر سرفراز ہاشم نے ٹیم کو جامعہ کی جدید طرز پر بنائی جانے والی عمارتیں اور جدید سائنسی لیبارٹریز کا معائنہ کروایا۔
انہوں نے ٹیم کو خصو صی طور پر جامعہ کے شعبہ زرعی انجینئرنگ کی بنائی گئی جدید لیبارٹرز جن میں انجینئرز اور ٹیکنالوجسٹس کے طلباء و طالبات کو ایگرو بیسڈ انڈسٹریز کا دورہ کروایا۔ جس میں فیڈ ملز، فلور ملز، رائس ملز، شوگر ملز، جینگ ملز، آئل ملز، سالونٹ ملز مہارت اور کئی ملوں میں استعما ل ہونے والی مشینری سے متعلق طلباء و طالبات کو پڑھانے اور عملی طور پر سکھانے کے حوالے سے بتا یا جا تاہے۔
اس موقع پر ڈاکٹر عالمگیر اختر، ڈاکٹرمحسن خان، ڈاکٹر سیف اللہ، ڈاکٹر عمیر سلطان، ڈاکٹر شازیہ،ڈاکٹر محسن نواز،ڈاکٹر محمد عابد سمیت دیگر فیکلٹی ممبران موجود تھے۔


















