Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

نیشنل ٹی 20، سندھ نے بلوچستان کو شکست دے دی

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں سندھ نے بلوچستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی ہے، بلوچستان پہلے ہی سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوچکی ہے۔
ایونٹ کے 29 ویں میچ میں سندھ نے بلوچستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دیدی، بلوچستان کی جانب سے 114 رنز کا ہدف سندھ نے 19ویں اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
سندھ کی جانب سے محمد طحہٰ47،دانش عزیز 19رنز بناکر ناقابل شکست رہے، بلوچستان کے بولر محمد ابراہیم نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔اس سے قبل سندھ کی دعوت پر بلوچستان نے پہلے کھیلتے ہوئے پانچ وکٹوں پر ایک سو تیرہ رنز بنائے تھے ، سہیل اختر 37 اور عبدالواحد بنگل زئی 29 رنز بناکر نمایاں رہے، سندھ کے بولر ابرار احمد نے پندرہ رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں تھیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button