Breaking NewsEducationتازہ ترین
وائس چانسلر جامعہ زکریا پروفیسر ڈاکٹر منصور کنڈی کا ویمن یونیورسٹی کا دورہ

بہاوءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے گزشتہ روز خواتین یونیورسٹی ملتان کی وائس چانسلر کے ساتھ ملاقات کی۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے وویمن یونیورسٹی کی وی سی ڈاکٹر عظمیٰ کے ساتھ ملاقات میں تعلیمی امور پر گفت گو کی اور یونیورسٹیوں میں شروع کیے جانے والے نئے تعلیمی پروگراموں کے حوالے سے بھی بات چیت کی ۔
اس موقعہ پر وویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر عظمی نے پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی کو ویمن یونیورسٹی کے حوالے سے تفصیل سے آگاہ کیا۔


















