Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

واسا عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں

مینجنگ ڈائریکٹر واساناصراقبال کی ہدایت پر عیدالاضحیٰ کے موقع پر فراہمی و نکاسی آب کی بلا تعطل فراہمی کے لیے آپریشنل اور مینٹیننس سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر کے ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا گیا ہے، اور ڈائریکٹر ورکس شہزاد منیر کو فوکل پرسن مقرر کر دیاگیا ہے، جبکہ تمام افسران کے بغیر اجازت اسٹیشن چھوڑنے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے، اور انہیں مون سون سیزن کے حوالے سے بھی متوقع بارشوں کے پیش نظر ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ڈیوٹی روسٹر کے مطابق عید تعطیلات کے دوران سیوریج اور واٹر سپلائی سے متعلق شکایات کے فوری ازالہ کے لیے آن لائن کمپلینٹ سیل چوبیس گھنٹے کھلا رہے گا، فراہمی و نکاسی آب کے ذیلی دفاتر میں بھی ٹیم اور مشینری کوئیک رسپانس کے لیے موجود ہوگی۔
جیسے ہی واسا کے مرکزی کمپلینٹ سیل نمبر 1334 پر شکایت موصول ہو گی، متعلقہ ٹیم شکایت کے ازالہ کے لئے فوری روانہ کر دی جائے گی، جبکہ ایم ڈی واسا عید کی تعطیلات کے دوران سٹاف کی حاضری اور کارکردگی کو خود چیک کریں گے۔
انہوں نے تمام ڈپٹی ڈائریکٹرز سیوریج اور واٹر سپلائی کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی اپنی حدود میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے مقامات کا خود وزٹ کریں، اور جن مقامات پر کھدائی کے باعث عوام الناس کو مسائل کا سامنا ہے، ان مقامات کو ہموار کرکے وہاں چھڑکاؤکیا جائے تاکہ شہریوں کو آمدورفت میں تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button