Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

وزیراعظم نے موسمیاتی تبدیلی اور وائلڈ لائف پالیسی 2021 کی منظوری دے دی

وزیراعظم عمران خان نے موسمیاتی تبدیلی اور وائلڈ لائف پالیسی 2021کی منظوری دے دی، اور کہا وزارت موسمیاتی تبدیلی ماحول کومحفوظ بنانے کےلئےاہداف مقررکرے۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت موسمیاتی تبدیلیوں سےمتعلق اجلاس ہوا، اجلاس میں موسمیاتی تبدیلی پالیسی 2021 اور وائلڈلائف پالیسی 2021 کی منظوری دے دی۔
اجلاس میں مرغزار چڑیاگھرمیں وائلڈلائف انفارمیشن سینٹر کے قیام کی بھی منظوری دیتے ہوئے کہا گیا کہ مارگلہ ہلزمیں ایک خصوصی زون کو چیتے کے تحفظ کاعلاقہ قرار دیا جائے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان نے 10 ارب درختوں کےپروگرام کو شروع کیا، اس اقدام کی وجہ سےملک نےگرین چیمپئن کی حیثیت حاصل کی ، موسمیاتی تبدیلی سےنمٹنےمیں دنیاکوترقی پذیرممالک کی مددکرنی چاہیے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوامیں بلین ٹری سونامی منصوبہ شروع کیا، دنیاموسمیاتی تبدیلی سےمتعلق پاکستان کےنقش قدم پرچل رہی ہے، عالمی برادری نےموسمیاتی تبدیلیوں پرپاکستان کے کردار کو تسلیم کیا۔
انھوں نے مزید کہا کہ وزارت موسمیاتی تبدیلی ماحول کومحفوظ بنانے کےلئےاہداف مقررکرے، نیشنل پارکس کی حفاظت کےلئےتربیت یافتہ عملے اور ٹیکنالوجی کے استعمال کی ضرورت ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button