وزیراعظم کا افغان عوام کی بھرپور حمایت اور یکجہتی کا اظہار
وزیراعظم عمران خان سےافغانستان کےسیاسی رہنماؤں کے وفد نے ملاقات کی، جس میں افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر بات چیت کی گئی، وزیراعظم کا افغان عوام کی بھرپورحمایت اوریکجہتی کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نےجامع سیاسی حل کومحفوظ بنانے کیلئے فریقوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے زیادہ افغانستان میں امن کاخواہشمندکوئی ملک نہیں، موجودہ صورتحال میں افغان رہنماؤں پربھاری ذمہ داری عائدہوتی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان میں امن اورترقی کی راہ پرگامزن کرنےکیلئےمل کرکام کریں ، محفوظ افغانستان کے لئے سیاسی تصفیہ ضروری ہے پاکستان افغان قیادت کی افغانستان کیلئےکوششوں کی حمایت جاری رکھےگا۔
افغان وفدنے پرتپاک استقبال پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا اور افغانستان میں امن کے لئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔وفد نے دونوں ممالک میں تعلقات مزید مضبوط کرنےکی خواہش کا اظہار بھی کیا ہے۔


















