Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

وزیراعظم کی عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات پر عملدآرمد یقینی بنانے کی ہدایت

وزیراعظم عمران خان نے عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات پر عملدآرمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی اور کہا حکومت اشیاء خورد ونوش اور تیل کی قیمتوں کو کم رکھنے کیلئے اقدامات کررہی ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ملکی معاشی صورتحال پر اجلاس ہوا ، اجلاس میں مشیرخزانہ شوکت ترین ، گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر ، وزیر منصوبہ بندی اسدعمر ، وزیرتوانائی حماد اظہر، وزیر اقصادی امور ، وزیرتجارت،وزیراطلاعات فواد چوہدری نے شرکت کی‌۔
اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان کو معاشی ٹیم نے بین الاقوامی مارکیٹ میں مہنگائی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بریفنگ دی۔
اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت نے کورونا سے نمٹنے کیلئے مثالی اقدامات کئے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں اشیاء خورد ونوش اور تیل کی قیمتیں انتہائی تیزی سے بڑھی ، اس کے باوجود حکومت قیمتوں کو کم رکھنے کیلئے اقدامات کررہی ہے، معاشی ترقی کیلئےمیکرو اکنامک اعشاریوں کےاستحکام پربھر پور توجہ ہے۔
وزیراعظم نے عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات پر عملدآرمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button