Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

وزیراعلی پنجاب کے دورہ ملتان میں اعلان کردہ میگا پیکج پر عملی اقدامات کا آغاز

ڈویژنل انتظامیہ،ایم ڈی اے، ضلعی انتظامیہ نے لوہا مارکیٹ،غلہ منڈی اور ٹرک اڈے شہر سے منتقل کرنے کی حکمت عملی تیار کرلی۔
کمشنر جاوید اختر محمود کے حکم پر موضع جھوک لشکر وہاڑی روڈ پر 250 ایکٹر اراضی مختص کرکے خریداری عمل کا آغاز کردیا گیا۔اس سلسلے میں ایم ڈی اے نے ڈپٹی کمشنر کو زمین خریداری کیلئے مراسلہ بھجوادیا۔
کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے اس بارے بتایا کہ غلہ منڈی،لوہا مارکیٹ اور ٹرک اڈوں نے شہر کا انفراسٹرکچر تباہ کردیا ہے۔اڈوں اور منڈیوں کی منتقلی وزیراعلی پنجاب کے ترقیاتی پیکج کا حصہ ہے۔ماسٹرپلان کے تحت منڈیوں اور دیگر کمرشل مارکیٹس کو مرحلہ وار شہری علاقوں شفٹ کرینگے۔تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیکر ترقیاتی منصوبوں کی رفتار دگنی کی جارہی ہے۔وزیراعلی پنجاب پیکج میں شامل تمام منصوبوں کو ہر صورت مکمل کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان منڈیوں اور بس اڈوں کی شہر میں موجودگی سے نہ صرف ٹریفک، سیوریج کے مسائل بڑھ رہے تھے بلکہ ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہورہا تھا۔ان کی منتقلی سے خالی ہوجانے والی زمین پر میاواکی طرز پر جنگل بنایا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button