Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

وزیر اعظم کی ریکارڈ ٹیکس وصولیوں پر ایف بی آر کی تعریف

وزیراعظم عمران خان نے ماہ جولائی میں ریکارڈ ٹیکس وصولیوں پر ایف بی آر کی تعریف کرتے ہوئے کہا یہ وصولیاں مستقل معاشی احیاء و افزائش کے حوالے سے حکومتی پالیسیوں کی مظہرہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ یہ ایف بی آر کا جولائی میں ریکارڈ ریوینیوکلیکشن قابل تعریف ہے، ایف بی آر نے رواں ماہ 410 ارب کی ریکارڈوصولیاں کیں، جو تاریخی اعتبارسے ماہِ جولائی میں جمع کی جانےوالی سب سے بڑی رقم اوراس مہینے کےہدف سے تقریباً 22% زیادہ ہے، یہ وصولیاں مستقل معاشی احیاء و افزائش کے حوالے سے حکومتی پالیسیوں کی مظہرہیں۔

یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں وزیراعظم عمران خان نے کو ایف بی آرنے 4ہزار732ارب روپے کے ٹیکس محاصل کا ہدف حاصل کرنے پر مبارکباد دی تھی ٹیکس ریونیو4ہزار691ارب روپے کے ہدف سے تجاوزکرگیا تھا اور یہ ٹیکس ہدف گزشتہ سال کی نسبت 18فیصد زیادہ تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button