Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

وصولی کی مہم میں 42کروڑ90لاکھ روپے وصول

ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) بہاولپور سرکل نے زرعی ٹیوب ویلوں سے اپریل 2021ء کے دوران رننگ بلوں،واجبات/بقایاجات وصولی کی مہم میں 42کروڑ90لاکھ روپے وصول کرلئے جس سے ریکوری کی شرح 103فیصد سے زائد رہی ہے۔

ایڈیشنل چیف انجینئر میپکو بہاولپور سرکل عبدالکریم جمالی نے کہا ہے کہ چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر اکرام الحق کی ہدایات پر نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری ہے جس میں رننگ اور سابقہ بقایاجات ادانہ کرنے والے گھریلو، کمرشل، ٹیوب ویل اور صنعتی صارفین کے کنکشنز بغیر کسی رعایت کے منقطع کئے جارہے ہیں۔

ایک ماہ کے دوران بہاولپور سرکل کے زیر انتظام بہاولپور سٹی، ماڈل ٹاؤن، حاصل پور، لودہراں، احمد پور ایسٹ اور کہروڑپکاڈویژنوں کے 13ہزار219زرعی ٹیوب ویل صارفین سے 42کروڑ90لاکھ روپے وصول کئے جبکہ 3کروڑ78لاکھ روپے کے واجبات /بقایاجات ادانہ کرنے والے 205زرعی ٹیوب ویل صارفین کے کنکشنز منقطع کردئیے اور ٹرانسفارمرز اُتارلئے گئے ہیں۔ بلوں کی عدم ادائیگی پر کسی بھی صارف سے رعایت نہیں برتی جائے گی اور ان کے کنکشنز منقطع کئے جائیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button