Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

وفاقی حکومت کا احساس کے نام پر ڈیجیٹل و سائبر فراڈ کے خلاف سخت اقدام کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے احساس کے نام پر ڈیجیٹل و سائبر فراڈ کے خلاف سخت اقدام کا فیصلہ کرلیا، ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا عوام کولوٹنے والے بدعنوان عناصر کے ساتھزسختی سے نمٹا جائے گا۔
معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی سربراہی میں وزیراعظم سیکریٹریٹ میں اہم اجلاس ہوا، جس میں سیکیورٹی ایجنسیوں،پی ٹی اے،ٹیلی کام کمپنیوں ،احساس ٹیکنالوجی ٹیم نے شرکت کی۔
اجلاس میں احساس کےنام پرڈیجیٹل وسائبرفراڈ کی روک تھام کیلئے ورکنگ گروپ تشکیل دیا گیا ، گروپ میں سیکیورٹی ایجنسیوں،پی ٹی اےاوراحساس کےافسران شریک ہوں گے۔
ورکنگ گروپ احساس کے پروگراموں میں ڈیجیٹل و سائبرفراڈ کا تفصیلی جائزہ لے گا اور جائزے کی روشنی میں گروپ مسئلے کے سدباب کیلئے سفارشات مرتب کرے گا، احساس ورکنگ گروپ کاہفتہ واراجلاس ڈاکٹر ثانیہ کی سربراہی میں منعقد ہوگا۔
معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا عوام کولوٹنے والے بدعنوان عناصر کے ساتھزسختی سے نمٹا جائےگا، دھوکے باز عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے متعلقہ اداروں کے ساتھ کام کریں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button