ویمن یونیورسٹی ملتان میں نوکریاں ہی نوکریاں
ویمن یونیورسٹی نے پروفیسر، ایسوسی ایٹ ، اسسٹنٹ پروفیسرز اور لیکچرز کی بھرتی کےلئے درخواستیں طلب کرلیں ۔
ترجمان کے مطابق ویمن یونیورسٹی ملتان نے طالبات کو جدید علوم سے آراستہ کرنے کےلئے نئے اساتذہ تعینات کرنے کافیصلہ کیا ہے ،جس کےلئے درخواستیں طلب کرلی گئیں ، جن میں پروفیسر کی تین ، ایسوسی ایٹ پروفیسر ز کی 8، اسسٹنٹ پروفیسرز کی 15،لیکچرر کی چھ اسامیاں شامل ہیں ان اسامیوں کےلئے درخواستیں 7جون تک جمع کرائی جاسکتی ہیں۔
اس میں 5فیصد کوٹہ اقلیتی افراد اور تین فیصد کوٹہ خصوصی افراد کےلئے مختص ہوگاا۔
س کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی انتظامیہ نے 28شعبوں میں بھی وزٹنگ اساتذہ تعینات کرنے کافیصلہ کیا ہے ، جن میں عربی، زوایالوجی، ہسٹری، ماس کیمونیکشن، شماریات، کیمسٹری، اکنامکس ، ماحولیات سائنسز ، سیاسیات ، اردو، اسلامک سٹیڈیز، ایجوکیشن ، میتھ، سوشیالوجی، انگلش ، باٹنی، اپلائیڈ سائیکالوجی، مینجمنٹ سائنسز، فزکس، بائیو کیمسٹری، مالیکولر جینٹکس، آئی ٹی، پاکستان سٹیڈیز، مائیکروبائیولوجی، کمپیوٹر سائنسز ، آئی آر، بائیو کیمسٹری، اور سنٹر فار انٹرمیڈیٹ سٹیڈیز شامل ہیں اس کےلئے بھی درخواستیں 7 جون تک جمع کرائی جاسکتی ہیں ۔
وزیٹنگ اساتذہ کےلئے اگر کسی نے پہلے درخواستیں جمع کرائی ہیں، وہ دوبارہ سے جمع کرائیں گے ۔


















