ویمن یونیورسٹی ملتان میں نیٹ ورک سیکورٹی ٹریننگ ورکشاپ
ویمن یونیورسٹی ملتان کے انسٹیٹیوٹ آف کمپیوٹر سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی، رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی اور پاکستان ایجوکیشن اینڈ ریسرچ نیٹ ورک (پی ای آر این) کے اشتراک سے پانچ روزہ ورکشاپ کا آغاز ہو گیا، اس ورکشاپ کا مقصد فیکلٹی اور طالبات کے لیے جامع نیٹ ورک سیکورٹی ٹریننگ کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا ہے۔
ورکشاپ اور ٹریننگ پاکستان میں منتخب خواتین یونیورسٹیوں میں نیٹ ورک سیکورٹی ٹریننگ ورکشاپ کی پہلی ٹریننگ ہے ، جسے یورپی یونین نے ٹرانس یوریشیا انفارمیشن نیٹ ورک کارپوریشن سینٹر کے ذریعے رابطہ کیا گیا ہے۔
ورکشاپ کے ریسورس پرسن سید محمد سجاد تھے جبکہ آرگنائزر سینئر لیکچرر میہرور فاطمہ اور فوکل پرسن لیکچرر سحرش رضا تھیں۔
ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمی قریشی نے کہا یہ ورکشاپ انفارمیشن سیکیورٹی کی طرف انتہائی اہم قدم ہے۔اس دور میں ہر انسان انفارمیشن کا ذریعہ بھی بن سکتا ہے اور اگر چاہے تو اسے استعمال بھی کرتا ہے تو یہ انتہائی اہم ہوتا ہے کہ اس پورے نظام کو محفوظ بنایا جائے۔اس میں ایسی معلومات جو غلط ہواس کو پھیلنے سے بھی روکا جائے،جومعلومات مشترکہ لوگوں کے پاس نہیں ہونی چاہئے تو اس کا تحفظ یقینی بنانا بھی ضروری ہے، یعنی یہ ایک ایسا شعبہ ہے جس میں مہارت کے ذریعے آپ اپنا روزگار بھی بنا سکتے ہیں اور اپنے لئے کیریئر پروفائل سیٹ کر نے کے ساتھ اپنے ملک کے دفاع کیلئے اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔
اس موقع پر ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی مہیرور فاطمہ نے کہا کہ یہ جدید ٹیکنالوجی کا دور ہے اور اس ٹیکنالوجی کے دور میں فزیکل سیکورٹی کے ساتھ ساتھ سوشل لائف میں بھی اپنا تحفظ یقینی بنانا چاہئے۔



















