Breaking NewsEducationتازہ ترین
ویمن یونیورسٹی ملتان میں ہونے والا سیمینار اور پی ایچ ڈی ڈیفنس ملتوی
ملتان میں مقامی چھٹی ہونے کے باعث ویمن یونیورسٹی ملتان میں ہونے والا سیمینار اور پی ایچ ڈی ڈیفنس ملتوی کردیا گیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ویمن یونیورسٹی میں بدھ کو سمیڈا کے تعاون سے سیمینار ہونا تھا، اور شعبہ انگلش کی پی ایچ ڈی سکالر سونیا کا پبلک ڈیفنس تھا، جو لوکل چھٹی کی وجہ سے ایک دن کےلئے ملتوی کردیا گیا۔
اب یہ دونوں ایونٹ جمعرات کو منعقد ہوں گے ۔


















