Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی ملتان میں 69اساتذہ کے اعزاز میں الوادعی تقریب

ویمن یونیورسٹی ملتان میں 69اساتذہ کے اعزاز میں الوادعی تقریب منعقد کی گئی، جس میں سے 45اساتذہ کالج کیڈر کی تھیں، جن کو ایچ ای ڈی نےواپس بلالیا جبکہ باقی24 ریٹائرڈ ہوگئیں تھیں ۔تقریب کی مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی تھیں. اس تقریب کی صدارت ڈاکٹر عذرا لیاقت نے کی اور اس پروگرام کی فوکل پرسن ڈاکٹر ملکہ رانی تھیں.

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمی قریشی نے کہا کہ ویمن یونیورسٹی ملتان اس وقت تاریخ کے اہم موڑ سے گزررہی ہے ہماری دیرینہ رفیق اور قابل اساتذہ جنہوں نے اس یونیورسٹی کو بنانے میں اہم کردار ادا کیا، اب دوسرے اداروں کو سنوارنے کےلئے جارہی ہیں ہمیں ان کی کمی ہمیشہ محسوس ہوتی رہے گی ، کچھ لوگ اپنی سروس کا دورانیہ اس انداز میں گزارتے ہیں کہ وہ زندگی بھر کیلئے امر ہوجاتے ہیں۔ آپ لوگوں نے ہمیشہ اپنے ماتحت افسران اور سٹاف کی رہنمائی کی اور کبھی کسی کے بارے میں قلم کا غلط استعمال نہیں کیاریٹائرڈ ہونےوالی اساتذہ کے لئے انہوں نے کہا کہ عزت اور تکریم کے ساتھ ریٹائرڈ منٹ حاصل کرنا بہت بڑا اعزاز ہے اپ اچھے ماہر تعلیم کے نام سے بھی جانی اور پہچانی جاتی ہیں تعلیم کے میدان میں اپ کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔آپ جیسی اچھے ماہر تعلیم ہی اچھے معاشرے کے ماتھے کا جھومر ہوا کرتے ہیں، وقت کے دھارے نے انسانی سوچ کو بدل کر رکھ دیا ہے دنیا سمندر ہے، مگر یہ دنیا عارضی ہے، کبھی دور تھا کہ ریٹائرڈ کو اچھا نہیں سمجھا جاتا تھا اور اب دور ہے کہ ریٹائرڈ منٹ خوشی سے لی جاتی ہے آج کے اس دور میں عزت کے ساتھ ریٹائرڈ ہونا بہت بڑا اعزاز ہے۔ استاد کبھی ریٹائر نہیں ہوتا وہ قوم کی رگوں میں خون بن کر زندہ رہتا ہے۔
ڈاکٹر عظمی قریشی نے کہا کہ انہی شخصیات نے اس ادارے میں اپنے کیریئر کے دوران نامور ڈگری کالج فار گرلز کو ایک ویمن یونیورسٹی کے طور پر تبدیل کیا۔
رجسٹرار پروفیسر فرزانہ اکرم نے کہا کہ تبادلے سروس کا حصہ ہوتے ہیں ہماری زندگی کے اہم سال اس ادارے میں گزرے اس سے یادیں وابستہ ہیں جن کو بھلانا ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیچر ہی ایک ایسا پیشہ ہے جو تمام پیشوں کو پیدا کرتا ہے۔
پروفیسر فرزانہ اکرم نے وائس چانسلر ڈاکٹر عظمی قریشی کی قیادت ، لگن اور پیشہ ورانہ مہارتوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عظمی قریشی نے ہمیشہ سایہ دار درخت کی طرح اساتذہ اور سٹاف ممبران کی حوصلہ افزائی اور رہنمائی کی ہے ۔
ڈاکٹر حنا علی نے کہا کہ آپ سب اس انسٹی ٹیوٹ کا ایک بہت بڑا اثاثہ ہیں اور ہم بھاری دل کے ساتھ آپ سب کو الوداع کہہ رہے ہیں۔ لیکن یونیورسٹی کے دروازے اساتذہ کے لئے ہمیشہ کھلے رہیں گے جو دوسرے کالجوں میں شامل ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک سرکاری ملازم ضرور ریٹائرڈ ہو رہا ہے مگر استاد کبھی ریٹائرڈ نہیں ہوتا وہ اپنی نسل میں زندہ رہتا ہے۔
ڈاکٹر عظمیٰ ، ڈاکٹر سارہ مصدق ۔ پروفیسر رخسانہ لانگ ، ڈاکٹر عصمت شیخ ، ڈاکٹر مریم زین ، طاہر کلثوم ، ڈاکٹرشاہد رسول نے بھی خطاب کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button