ویمن یونیورسٹی میں جاری انٹرنیشنل کانفرنس اختتام پذیر ہوگئی

ویمن یونیورسٹی میں جاری تین روزہ انٹرنیشنل کانفرنس اس اعلامیہ کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی کہ دنیا میں آسانیاں پیدا کرنے کےلئے تمام سائنسز کو مل کر کام کرنا ہوگا، طلبا کوجدت اپنانی ہوگی روایتی تعلیم اور ریسرچ سے آگے بڑھ کر کام کرنا ہوگا، انسانی فلاح بہود کےلئے جدید ریسرچ سے استفادہ کرنا ہوگا۔
شعبہ کیمسٹری کے زیر اہتمام تین روزہ انٹرنیشنل کانفرنس ، "کیمیکل اینڈ آلائیڈ سائنسز” جس کا عنوان’’جدت اور زندگی کو بڑھوادینے کےلئے تبدیلی کے راستے‘‘تھا، کانفرنس کے مہمان خصوصی پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ڈائریکٹر ریسورس ڈویلپمنٹ ڈاکٹر محمد ممتاز علی خان نے شرکت کی ۔
اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمی قریشی نے کہا کہ ہم نے ایک بار پھر انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد کرکے ثابت کیا ہے کہ ویمن یونیورسٹی میں ٹینلنٹ اور اچھی کوالٹی کے ریسرچ کی کوئی کمی نہیں ، اس کانفرنس کے دورس نتائج برآمد ہوں گے ہ انٹرنیشنل کانفرنس میں ملک بھر سے مختلف یونیورسٹیوں کے سپیکرز آن لائن اپنے ریسرچ ورک اور تجربات سے آگاہی فراہم کی ۔
انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد نہ صرف ویمن یونیورسٹی بلکہ پورے خطہ کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوگی، ہم نے کورونا جیسے موزی مرض کا ڈٹ کر مقابلہ کیااور ان مشکل حالات میں بھی آن لائن کلاسز اور ریسرچ ورک کیا ہم ایسے اقدامات کررہےہیں جس سے خواتین کو بااختیار بنانے میں مدد مل رہی ہے ۔
کانفرنس کا مقصد طالبات کی معلومات میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ وومن انپاورمنٹ کو بڑھانا ہے ڈاکٹر عظمی قریشی نے کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر شعبہ کیمسٹری کو مبارکباد دی اور اساتذہ کی کارکردگی کو سراہا۔
مقررین ڈاکٹر ارشاد حسین، ڈاکٹر خرم جویا ، ڈاکٹر حماد نے انسانی اور سماجی ترقی کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا کہ کیمسٹری کو آگے بڑھانے کے لیے کن کوششوں پر سرمایہ کاری کی جانی چاہیے۔اس کے سماجی اثرات کیا ہیں اور معاشرہ ان سے کیا توقعات رکھتا ہے۔
آخری میں وائس چانسلر نے شرکاء اور منتظمین میں شیلڈ تقسیم کیں۔
اس تین روزہ کانفرنس میں 120 مقالے پیش کیے گئے 8 انٹرنیشنل 31 نیشنل اسپیکرز نے اپنے ریسرچ مقالے پڑھیں کانفرنس میں پوسٹر مقابلے کا انعقاد کیا گیا ۔
جس میں اول پوزیشن صادق ویمن یونیورسٹی بہاولپور کی طالبہ ربیعہ احمد، دوسری پوزیشن ، دی ویمن یونیورسٹی ملتان کی طالبہ کائنات سہیل نے حاصل کی۔
کانفرنس میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، صادق ویمن یونیورسٹی بہاولپور، محمد نواز شریف یونیورسٹی، سینٹرل پنجاب یونیورسٹی لاہور کے طالبات نے شرکت کی۔
کانفرنس کی فوکل پرسن ڈاکٹر سارہ مصدق، ڈاکٹر تنزیلہ رحمن ڈاکٹر عدیلہ سعد تھیں ََ۔


















