ویمن یونیورسٹی کی ایک اور سکالر کو پی ایچ ڈی کی ڈگری ایوارڈ کردی گئی
ویمن یونیورسٹی ملتان کے شعبہ مائیکرو بائیولوجی اینڈ مالیکیولر جینیٹکس کی سکالر کا مجلسی دفاع، پی ایچ ڈی کی ڈگری کی سفارش کردی گئی ۔
پبلک ڈیفنس کی تقریب کمیٹی روم میں ہوئی جس کی مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی تھیں ، سکالر سعدیہ بشیر کے مقالے کا عنوان سورج مکھی پانٹ مائیکروبوم کے ملاپ کو دریافت کرنا تھا، ان کی سپر وائز سابق وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر شاہد ہ حسنین اور ڈاکٹر عطیہ اقبال تھیں۔
سکالر سعدیہ نے اپنے مقالے کا بھرپور دفاع کیا اور حاضرین کے سوالوں کے جواب دئے جس کے بعد ان کو ڈگری دینے کی سفارش کی گئی۔
اس موقع پروائس چانسلر کا کہنا تھا کہ یہ خوش آئند ہے کہ ویمن یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی کی سطح کی معیاری ریسرچ ہورہی ہے، جس کی وجہ سے یونیورسٹی کا اچھاامیج ابھر کر سامنے آرہا ہے ،ہماری کوشش ہے کہ سکالر کو ریسرچ کی بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کی جائیں تاکے وہ انٹرنیشنل سطح کی ریسرچ کرسکیں ، ہمیں اپنی فیکلٹی کی قابلیت پر اعتبار ہے امید ہے مسقبل میں یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
اس موقع پر ڈاکٹر حنا علی، ڈاکٹر مریم زین،ڈاکٹر سارہ مصدق اور دیگر سٹاف نے شرکت کی۔




















