ویمن یونیورسٹی کے طالبات میں سپورٹس اور ڈرامے کے مقابلے کرانے کافیصلہ
ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افئیر دی ویمن یونیورسٹی ملتان اور ایک سماجی تنظیم کے باہمی تعاون سے طالبات کے مابین ڈرامہ،تقریر اور سپورٹس مقابلے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،جس کے لیے ٹرائلز اور آڈیشن لئے گئے۔
اس موقع پر پروگرام کوارڈینیٹر سعدیہ طالب نے بتایا کہ آڈیشن میں کامیاب ہونے والے امیدوار طالبات کے تین گروپس بنانے جائے گے، ہر گروپ 25ء طالبات پر مشتمل ہو گا ۔
ان طالبات کو مختلف ماہرین کی نگرانی میں تربیت دی جائے گی تاکہ وہ اپنی عملی زندگی میں ایک مفید کارکن کی حیثیت سے اپنا کردار ادا کر سکیں۔
زین بلوچ نے کہا کوڈ 19 کے دنوں میں ذہنی و جسمانی چستی ضروری ہو گئی ہے، تاکہ ہماری سرگرمیاں صحت مندانہ اور فعال رہیں۔ان مقابلوں کا مقصد طالبات کو اس وباء کے دنوں میں ذہنی طور پر مضبوط اور تعلیمی سرگرمیوں کی طرف مشغول رکھنا اوراس کے علاوہ کھیل،کھیلوں کی ضرورت اور کھیلوں میں تاریخ رقم کرنے والوں سے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے۔کوویڈ19-کے دوران جسمانی فٹنس کو کس طرح برقرار رکھا جا سکتا ہے اور کون سی انڈور گیمز ہیں جو آپ کو ذہنی اور جسمانی طور پر مصروف رکھ سکتی ہیں۔
اس موقع پر ڈاکٹر شاہدہ رسول، پروفیسر نائلہ امتیاز، لیکچرر سمیرا خالد، وقاص مغیرہ اور محمد مصطفیٰ ( ڈرامہ مصنف, ریڈیو پاکستان) نے شرکت کی۔



















