Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویکسین نہ لگوانے والے اساتذہ ،عملہ اور طلبا کا یونیورسٹیوں میں داخلے پر پابندی کا فیصلہ

ہائر ایجوکیشن کمیشن کا یونیورسٹیوں میں ویکسی نیشن کی کم شرح پر ایکشن،یونیورسٹیوں میں ویکسینیشن کے بغیر اساتذہ،عملہ،طلباء اور وزیٹر کے داخلے پر پابندی لگانےکا فیصلہ۔
تفصیل کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن نے یونیورسٹیوں میں ویکسی نیشن کی کم شرح پر اظہار تشویش کر دیا،ایچ ای سی کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق یونیورسٹیوں میں ڈیلٹا وائرس کے نئے کیسز کے باعث اساتذہ اور عملہ کی کم ویکسی نیشن پر تشویش ہے،ایچ ای سی کے مطابق یونیورسٹیاں 31 اگست تک تمام اساتذہ،عملہ اور طلباء کی ویکسی نیشن یقینی بنائیں اور 31 اگست کے بعد ویکسی نیشن نہ کرانے والے اساتذہ،عملہ اور طلباء کا داخلہ بند کردیا جائے۔
طلباء کو ویکسی نیشن سے متعلق سہولیات بارے آگاہ کیا جائے، یونیورسٹیاں بوقت ضرورت ویکسی نیشن کیمپوں کا قیام بھی ممکن بنائیں، اساتذہ،عملہ اور طلباء کو صرف ناردرا سرٹیفکیٹ پر یونیورسٹیوں میں داخل ہونے دیا جائے، سنگل ڈوز لگوانے والے اساتذہ،عملہ اور طلباء کا بھی داخلہ بند کیا جائے،ویکسی نیشن کے بغیر سٹاف اور طلباء کو ہاسٹل رہنے کی اجازت بھی مہ دی جائے،وزیٹر،کنٹین سٹاف سمیت کوئی وینڈر بھی ویکسی نیشن کے بغیر یونیورسٹی داخل نہیں ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button