ترکی کے 17 صوبوں میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن جاری
جنگلات میں لگنے والی آگ آبادی تک پہنچ گئی، 3 افراد ہلاک جبکہ 140 سے زائد زخمی ہو گیے، ٹویٹر پر PrayForTurkey# ٹاپ ٹرینڈ بن گیا
ترکی کے جنگلات میں خوفناک آگ بھڑی اٹھی ہے جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو نکالنے کا عمل جاری ہے۔اب تک 140 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکی جنوبی علاقوں کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
ترک حکام کے مطابق 35 جہاز، 457 گاڑیاں اور 4 ہزار فائر فائٹر آگ بھجانے کے عمل میں مصروف ہیں۔
ترک ساختہ بغیر پائلٹ کے ہیلی کاپٹرز بھی ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔متاثرہ علاقوں میں 75 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں سے آگ پھیلتی جا رہی ہے۔جنگلوں میں لگی آگ آبادی تک پہنچ گئی ہے.
ترک وزیر جنگلات کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ آتشزدگی میں قابو پانے میں وقت لگے گا ،متاثرہ علاقوں سے کئی دیہات خالی کرا لیے گئے ہیں۔
ترکی کے چند سیاحتی مقامات بھی آگ سے متاثر ہوئے ہیں۔سیاحتی مقام مرمر یس میں کئی گھر اور ہوٹل بھی آگ کی زد میں آ چکے ہیں۔ ۔فائر فائٹرز انتظامیہ کے مطابق 17صوبوں میں 60 مقامات پر جنگلات میں آگ لگی ہوئی ہے۔حکام کا کہنا ہے آگ لگنے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل تصویر میں آگ لگنے کے نتیجے میں خوفناک مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔
Not a scene from a horror movie😱
Marmaris, Southern Turkey
17 cities, 58 places in Turkey are on fire right now.
Turky Needs Your Prayers😥#PrayForTurkey #iubstudentswantonlineexam #TurkeyNeedsHelp #TurkeyIsOnFire #Turkeyisburning pic.twitter.com/TsoRN2FDZC— Muhammad Ahmed Arain (@Ahmedarain916) July 30, 2021