Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ٹائم سکیل لینے والے زکریا یونیورسٹی کے اساتذہ، ملازمین کے لئے بڑی خبر

عدالت عالیہ نے زکریا یونیورسٹی کے ملازمین کی تنزلی روک دی، جواب طلب کرلیا۔
گورنر پنجاب نے زکریا یونیورسٹی کے اساتذہ اور ملازمین کوٹائم سکیل کی بنیاد پر ترقی دینے کیس میں تنزلی کرتے ہوئے ریکوری کا حکم دیا تھا، جس پر یونیورسٹی کے چار ملازمین جن میں لائبریرین کامران بٹ، مظفر احمد، سٹورکیپر عبدالرحمان اور کمپیوٹر آپریٹر منور شامل ہیں نے عدالت عالیہ سے رجوع کرلیااور استدعا کی کہ گورنر نے قانون 11اے تحت ہماری تنزلی کی ہے جبکہ اس قانون کے تحت بغیر سنے فیصلہ نہیں کیا جاسکتا ۔
ایکٹ کے مطابق گورنر نے خلاف ورزی کی ہے جس پر جسٹس انوار حسین نے حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button