Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ٹیبل ٹینس کا فروغ میری زندگی کا مشن ہے. خواجہ حسن ودود

ٹیبل ٹینس کا فروغ میری زندگی کا مشن ہے جس کے لیے میں ہمہ وقت تیار رہتا ہوں ، نوجوان نسل کو برائیوں سے بچا کر کھیل کی طرف مائل کرنا بہت ضروری ہے اور یہ تبھی ممکن ہے جب ان کو تمام وسائل میسر ہوں۔
پاکستان میں ٹیبل ٹینس کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے ہمارا کام اس ٹیلنٹ کو کو منظر عام پر لانے کا ہے ان خیالات کا اظہار خواجہ حسن ودود صدر ملتان ڈسٹرکٹ ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن نے ایک اجلاس جس میں پنجاب بھر سے دس اضلاع کی ایسوسی ایشنز کے نمائندوں اور عہدیداروں نے شرکت کی سے کرتے ہوئے کیا۔
اجلاس میں کوڈ 19 کے باعث ہونے والے کھیلوں کے تعطل کے خاتمے کو خوش آئند قرار دیا گیا. اور فیصلہ کیا گیا کہ جلد ہی قومی اور صوبائی سطح پر ٹیبل ٹینس کے مقابلہ جات منعقد کئے جائیں گے. اجلاس میں کثرت رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے انتخابات میں خواجہ حسن ودود بطور امیدوار برائے صدر حصہ لیں۔
جس پر تمام شرکاء اجلاس نے ان کو اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا اور ان کی کامیابی کے لیے اقدامات کرنے کا عزم کیا.

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button