Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ٹیسٹ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ بدھ سے کراچی میں شروع ہوگا

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے اعلان کردہ قومی اسکواڈ میں شامل ٹیسٹ کرکٹرز7 جولائی سے کراچی میں ٹریننگ کا آغاز کریں گے۔ یہ دس روزہ کیمپ بائیو سیکیور ماحول میں لگایا جائے گا ۔کیمپ مکمل کرنے کے بعد یہ تمام کھلاڑی 21 جولائی کو لاہور کے مقامی ہوٹل میں آئسولیشن کریں گے۔ قومی ٹیم26 جولائی کو بارباڈوس روانہ ہوگی۔
تربیتی کیمپ کی نگرانی ہیڈآف پلیئرز ڈویلمپنٹ ثقلین مشتاق کریں گے۔اس دوران نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے دیگر کوچز محمدیوسف ،مشتاق احمد ،عمر رشید اور عتیق الزمان بھی ان کی معاونت کریں گے۔
فزیوتھراپسٹ امتیاز احمد، اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ صبوراحمداورمساجر عمران سلطان بھی کیمپ میں شرکت کریں گے۔
اس کیمپ میں گیارہ ٹیسٹ کھلاڑیوں عابد علی، اظہر علی، فواد عالم،عمران بٹ،محمد عباس،نسیم شاہ،نعمان علی،ساجد خان،شاہنواز دھانی،یاسر شاہ اور زاہد محمود کے علاوہ چھ اضافی کھلاڑیوں کو بھی طلب کیا گیا ہے۔ ان چھ کھلاڑیوں میں عاکف جاوید، عرفان اللہ شاہ،میر حمزہ،محمد حسن، محمد عمر اور سیف اللہ بنگش شامل ہیں۔کیمپ میں طلب کردہ 25 کھلاڑیوں، کوچز سمیت اور کیمپ میں شامل دیگر پانچ ارکان کی اتوار کے روز کویڈ19 ٹیسٹنگ کی گئی، جس کے نتائج منفی آئے ہیں۔ یہ تیس ارکان اب منگل کو کراچی میں اکھٹےہوں گے جہاں ان کی دوسری کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button