Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ٹیکس چور ضلعی انتظامیہ ملتان کے ریڈار پر آگئے، کریک ڈاؤن کا حکم

ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے ٹیکس چوروں کو اپنے ریڈار پر رکھ لیا ہے اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ملتان علی شہزاد نے ضلع ملتان میں ٹیکس ڈیفالٹرز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم جاری کیا ہے۔
گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر صدر عدنان بدر کی زیر صدارت ریکوری اہداف بارے اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں ایف بی آر ٹیکس ، زرعی ٹیکس اور آبیانہ نہ دینے والے کاشتکاروں اور نمبرداروں کے خلاف بھرپور کاروائی کا فیصلہ کیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر صدر عدنان بدر نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ڈیفالٹرز سے ریکوری کرنے کیلئے انکی جائیدادوں کے انتقال بلاک کئے جائیں۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر صدر نے جائیداد بلاک کرنے کے لیے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ سینٹر کو بھی ہدایت جاری کی۔انہوں نے کہا کہ جائیداد بلاک ہونے سے زمین کی فروخت اور انتقال ناممکن ہو جائے گا۔دوسرے مرحلے میں جائیدادوں کو قرق کر کے نیلام کر دیا جائے گا۔
اس موقع پر ریونیو سٹاف نے نادھندگان کے خلاف ریکوری کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button