ٹیکنکل ایجوکیشن ضروری ہے : وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی
ورلڈ یوتھ سکل ڈے کے موقع پرویمن یونیورسٹی ملتان میں ایک انٹرنیشنل ویبنار کا اہتمام کیا گیا ۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے کہا کہ دنیا میں بدلتی صورتحال کے پیش نظر اب ٹیکنکل تعلیم بہت ضروری ہوگئی ہے دنیا بھر میں سکلز پرسنز کی ڈیمانڈز ہیں، ہم روایتی تعلیم کو ٹیکنکل ایجوکیشن کی طرف شفٹ کر رہے ہیں۔ نوجوانوں کو روایتی تعلیم کے ساتھ ساتھ ہنر بھی سیکھنا چاہیے ، اب طالبات بھی ٹیکنیکل سکلز کی جارہی ہیں جو خوش آئند ہے ، حکومت سب کو نوکریاں نہیں دے سکتی ،تاہم نوکریوں کے لیے مواقع پیدا کر سکتی ہے ۔
آج حکومت ہنر مند پروگرام کے تحت نوجوانان قوم کو فنی تعلیم سے آراستہ کرنے اور اسکو فروغ دینے کے لیے ہر ممکن کاوش کی جارہی ہے جو نئی نسل کےلئے بہت کارآمد ہوگی۔
ویبنار سے سری لنکا سے پروفیسر ڈاکٹر منوجوتا ویتنا پرتھرنا، کینڈا سے ڈاکٹر نوید باکلی، جبکہ ملائشیا سے ڈاکٹر روشیلا بنت محمد حسین نے شرکت کی اور سکلز ایجوکیشن کے حوالے سے اپنے مقالات پیش کئے ۔
جس کی فوکل پرسن ڈاکٹر فریحہ سہیل تھیں، جبکہ میزبان شعبہ ایجوکیشن کی چیئرپرسن ڈاکٹر حنا منیر تھیں۔
ڈاکٹر حنا منیر کا کہنا تھا کہ اس ویبنار سے سکلز ایجوکیشن بارے نئی جہتیں سامنے آئیں ، وائس چانسلر ڈاکٹر عظمی ٰ قریشی کے وژن کے مطابق یونیورسٹی کی طالبات کو سکلز ایجوکیشن کی طرف لایا جارہا ہے تاکے وہ بھی معاشرے کا مفید فرد بن سکیں ۔



















